سورة الفرقان - آیت 56
وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے آپ کو صرف خوشخبری (٢٦) دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
26۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی نبی (ﷺ) سے فرمایا کہ ہم نے تو آپ کو جنت کی خوشخبری اور جہنم سے ڈرانے کے لیے بھیجا ہے۔ تو آپ اپنا کام کرتے رہئے، اور اس فکر سے پریشان نہ ہوئیے کہ کون اسلام لے آیا اور کون کفر پر مصر رہا۔ اس لیے کہ ہدایت کی توفیق دینا ہمارا کام ہے، ہم جسے چاہتے ہیں ہدایت دیتے ہیں اور جسے چاہتے ہیں کفر و ضلالت میں بھٹکتا چھوڑ دیتے ہیں۔ اور اللہ کسے ہدایت دیتا ہے اور کسے نہیں، اس کی تفصیل بارہا گذر چکی ہے کہ جو اللہ سے ہدایت مانگتا ہے اور مسلسل مانگتا رہتا ہے، اللہ ہدایت دیتا ہے اور جو اپنے لیے گمراہی کو پسند کرتا ہے اور اس پر اصرار کرتا ہے، تو اللہ اسے گمراہ کردیتا ہے