سورة الفرقان - آیت 50
وَلَقَدْ صَرَّفْنَاهُ بَيْنَهُمْ لِيَذَّكَّرُوا فَأَبَىٰ أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور ہم نے اپنی آیتوں کو ان کے لئے مختلف انداز میں بیان کیا ہے، تاکہ نصیحت حاصل کریں، لیکن اکثر لوگ ناشکری ہی کی راہ اختیار کرتے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت 50 کے آخر میں اللہ نے فرمایا کہ انسان، اللہ کی ان تمام نعمتوں سے مستفید ہوتا ہے، لیکن ان میں اکثر و بیشتر لوگ اس کے شکر گذار نہیں ہوتے ہیں، اور اسے چھوڑ کر دوسروں کی عبادت کرنے لگتے ہیں۔