سورة الفرقان - آیت 46
ثُمَّ قَبَضْنَاهُ إِلَيْنَا قَبْضًا يَسِيرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر ہم نے اسے اپنی طرف آہستہ آہستہ سمیٹ لیتے ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور کچھ دیر کے بعد آفتاب مغرب کی طرف مائل ہونے لگتا ہے اور آہستہ آہستہ سایہ دوبارہ پھیلنے لگتا ہے، تاکہ دن کے مختلف حصے اور نمازوں کے اوقات جانے جائیں، یہاں تک کہ آفتاب غروب ہوجاتا ہے اور رات کی تاریکی آجاتی ہے۔ سائے کا اس طرح شام کے وقت بتدریج پھیلنا، اور صبح کے وقت بتدریج اس کا سمٹنا، اور بندوں کے بہت سے مصالح و منافع کا اس سے متعلق ہونا، اللہ کی قدرت، علم و حکمت اور بندوں کے لیے اس کی رحمت عام کی دلیل ہے۔