سورة الفرقان - آیت 35

وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَجَعَلْنَا مَعَهُ أَخَاهُ هَارُونَ وَزِيرًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور ہم نے موسیٰ (١٦) کو تورات دی اور ان کے بھائی ہارون کو ان کا وزیر بنا دیا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

16۔ یہاں سے چند انبیائے کرام اور ان کی قوموں کے واقعات بیان کیے جا رہے ہیں، تاکہ نبی کریم (ﷺ) کو تسلی دی جائے کہ کفار مکہ آپ کی جو تکذیب کر رہے ہیں تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ گذشتہ مشرک قوموں نے بھی اپنے انبیاء کی اسی طرح تکذیب کی تھی۔ اس لیے آپ دل چھوٹا نہ کیجئے اور پیغام رسانی کے کام میں دلجمعی کے ساتھ لگے رہئے۔ نیز یہ واقعات اس لیے بھی بیان کیے جا رہے ہیں، تاکہ مشرکینِ مکہ ان سے عبرت حاصل کریں کہ اگر وہ بھی اپنے کفر و سرکشی پر اڑے رہے تو ان کا انجام بھی انہی قوموں جیسا ہوسکتا ہے ۔