سورة الفرقان - آیت 28
يَا وَيْلَتَىٰ لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ہائے افسوس ! کاش میں نے فلاں کو اپنا دوست نہ بنایا ہوتا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اے کاش ! میں نے فلاں کافر شیطان کو اپنا دوست نہ بنایا ہوتاجس نے مجھے قرآن پر ایمان لانے سے روکا، اور طرح طرح کے جھوٹے دلائل کے ذریعہ مجھے باور کرایا کہ یہ اللہ کا کلام نہیں ہے۔