سورة الفرقان - آیت 22
يَوْمَ يَرَوْنَ الْمَلَائِكَةَ لَا بُشْرَىٰ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُجْرِمِينَ وَيَقُولُونَ حِجْرًا مَّحْجُورًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جس دن وہ لوگ فرشتے کو دیکھ (١٠) لیں گے اس دن مجرموں کو کوئی خوشی نہیں ہوگی اور کہیں گے کہ یہ ہم سے دور رہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
10۔ اللہ تعالیٰ نے کہا، فرشتے کافروں کے پاس اس لیے نہیں آئیں گے کہ ان کے سامنے محمد (ﷺ) صداقت کی گواہی دیں بلکہ موت کے وقت یا قیامت کے دن فرشتے ان کے لیے اللہ تعالیٰ کے غضب اور عذاب جہنم کی خوشخبری لے کر آئیں گے، اور ان سے کہیں گے کہ آج تمہارے لیے اللہ کی مغفرت یا کوئی خوشخبری نہیں ہے، بلکہ جنت تمہارے اوپر جنت حرام کردی گئی ہے۔