سورة الفرقان - آیت 16
لَّهُمْ فِيهَا مَا يَشَاءُونَ خَالِدِينَ ۚ كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ وَعْدًا مَّسْئُولًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اس میں انہیں ہر وہ چیز ملے گی جو وہ چاہیں گے اس میں ہمیشہ رہیں گے یہ آپ کے رب کا ایسا حتمی وعدہ ہے جس کا اس سے سوال کیا جائے گا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
وہاں وہ جس چیز کی بھی خواہش کریں گے، انہیں فورا ملے گی، یہ اللہ کا وعدہ ہے جو پورا ہو کر رہے گا۔