سورة النور - آیت 59

وَإِذَا بَلَغَ الْأَطْفَالُ مِنكُمُ الْحُلُمَ فَلْيَسْتَأْذِنُوا كَمَا اسْتَأْذَنَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور تمہارے بچے جب بلوغت (٣٤) کو پہنچ جائیں تو تم سے اجازت لیں جس طرح ان سے پہلے کے لوگ اجازت لیتے رہے ہیں اللہ اپنی آیتوں کو سی طرح تمہارے لیے بیان کرتا ہے اور اللہ بڑا جاننے والا بڑی حکمتوں والا ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

34۔ جن بچوں کو تین مخصوص اوقات کے علاوہ باقی وقتوں میں بغیر اجازت کمروں میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی جب وہ سن بلوغ کو پہنچ جائیں تو انہیں بھی دوسرے مردوں کی طرح ہر وقت اندر داخل ہونے کی اجازت لینی ہوگی۔ عطا کہتے ہیں کہ بالغ آدمی چاہے وہ آزاد ہو یا غلام بغیر اجازت داخل نہیں ہوگا۔ امام زہری کہتے ہیں کہ آدمی اپنی ماں کے کمرے میں بھی داخل ہونے سے پہلے اجازت لے۔