سورة البقرة - آیت 279

فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِّنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ ۖ وَإِن تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اگر تم نے ایسا نہیں کیا، تو اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے جنگ (376) کے لئے خبردار ہوجاؤ، اور اگر تم نے توبہ کرلی تو اصل رقم تمہاری ہوگی، نہ تمہیں ظلم کرنا چاہئے، اور نہ تم پر ظلم ہونا چاہئے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

376: سود لینا اللہ اور رسول کے خلاف جنگ ہے، اور جس کی جنگ اللہ اور اس کے رسول سے ٹھن جائے وہ کب فلاح پائے گا؟ سودی کاروبار سے توبہ کرنے کے بعد صرف اصل مال لینا جائز ہوگا،