سورة النور - آیت 18
وَيُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْآيَاتِ ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور اللہ تمہارے لیے اپنی آیتوں کو کھول کر بیان کرتا ہے، اور اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمتوں والا ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور یہ تشریعی احکام اور اسلامی آداب اللہ نے اس لیے بیان کردیئے ہیں تاکہ تم لوگ نصیحت حاصل کرو اور اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی اسلامی اخلاق و آداب کے مطابق گزارو۔