سورة المؤمنون - آیت 106
قَالُوا رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا وَكُنَّا قَوْمًا ضَالِّينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
وہ لوگ کہیں گے ہمارے رب ! ہماری بدبختی ہم پر غالب آگئی تھی، اور ہم بھٹکے ہوئے لوگ تھے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
بطور معذرت صرف یہ کہیں گے کہ اے ہمارے رب ! ہماری بدبختی ہم پر غالب آگئی تھی کہ ہم دنیاوی لذتوں میں منہمک رہے، خواہشات نفس کی اتباع کرتے رہے اور راہ حق سے کو سوں دور رہے۔