سورة المؤمنون - آیت 63

بَلْ قُلُوبُهُمْ فِي غَمْرَةٍ مِّنْ هَٰذَا وَلَهُمْ أَعْمَالٌ مِّن دُونِ ذَٰلِكَ هُمْ لَهَا عَامِلُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

لیکن کافروں کے دل اس حقیقت سے غافل (١٨) ہیں اور اس غفلت کے علاوہ بھی ان کے دوسرے اعمال ہیں جنہیں اوہ آئندہ کرنے والے ہیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

18۔ روئے سخن کفار کی طرف پھیر دیا گیا ہے کہ مذکورہ بالا آیتوں میں بھلائی کی طرف سبقت کرنے والے مومنوں کی جو صفات بیان کی گئی ہیں ان سے یہ کفار کوسوں دور ہیں اور ان کے دلوں پر غفلت طاری ہے اور کفر و شرک کے علاوہ بھی انہوں نے بڑے گناہوں کا ارتکاب کیا ہے، جو ان کے نامہ اعمال میں نوشتہ ہیں، اور یہ سارے اعمال انہیں جہنم تک پہنچا کر رہیں گے۔