سورة المؤمنون - آیت 56

نُسَارِعُ لَهُمْ فِي الْخَيْرَاتِ ۚ بَل لَّا يَشْعُرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

تو ان کو بھلائی پہنچانے میں جلدی کر رہے ہیں، بلکہ وہ (اصل سبب کو) سمجھ نہیں پارہے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

ایسی کوئی بات نہیں ہے بلکہ وہ جانوروں کے مانند عقل و شعور سے عاری ہیں اسی لیے تو وہ سمجھ نہیں پارہے ہیں کہ درحقیقت ان کے لیے رسی ڈھیل دی گئی ہے تاکہ گناہوں کی طرف مزید پیش قدمی کرتے چلے جائیں۔