سورة المؤمنون - آیت 41

فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ بِالْحَقِّ فَجَعَلْنَاهُمْ غُثَاءً ۚ فَبُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس وعدہ برحق کے مطابق انہیں ایک چیخ نے آپکڑا پھر ہم نے انہیں کوڑے کا ڈھیر بنا دیا، پس ظالموں سے دنیا پاک ہوگئی۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

چنانچہ ایک روح فرسا چیخ نے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا جس کے وہ حقدار تھے۔ حافظ ابن کثیر لکھتے ہیں کہ بظاہر جو عذاب ان پر مسلط کیا گیا تھا، وہ فرشتے کی چیخ اور شدید ٹھنڈی اور طوفانی ہوا دونوں پر مشتمل تھی، اس عذاب نے انہیں ایسا ہلاک کیا کہ وہ سیلاب کے کیڑے مکوڑوں کے مانند حقیر ترین شے بن گئے، اور ظالموں کا ان کے کفر و عناد اور اللہ کے رسول کی مخالفت کی وجہ سے ایسا صفایا ہوگیا کہ دنیا ان کے بدترین وجود سے پاک ہوگئی خس کم جہاں پاک۔