سورة المؤمنون - آیت 12
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِن سُلَالَةٍ مِّن طِينٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے انسان کو مٹی کے ٹھیکرے (٢) سے پیدا کیا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(2) اللہ تعالیٰ نے اپنی کمال قدرت اور غایت حکمت و ثابت کرنے کے لیے حضرت انسان کی تخلیق کے مدارج بیان کیے ہیں۔ فرمایا کہ ہم نے انسان کو مٹی کے خلاصہ سے پیدا کیا ہے یعنی مٹی پانی کے ساتھ ملی تو پودے پیدا ہوئے، جنہیں انسان نے کھایا تو خون بنا،