سورة المؤمنون - آیت 8

وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد و پیمان کا خیال رکھتے ہیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

پانچویں صفت یہ ہے کہ وہ لوگ امانتوں اور عہود و مواثیق کی حفاظت کرتے ہیں، چاہے وہ امانتیں اللہ کی ہوں یا بندوں کی، اور چاہے وہ عہود اللہ کے ساتھ ہوں یا بندوں کے ساتھ۔