سورة المؤمنون - آیت 4
وَالَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَاةِ فَاعِلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جو زکاۃ ادا کرتے ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
تیسری صفت یہ ہے کہ وہ اپنے اموال کی زکوۃ ادا کرتے ہیں، بعض لوگوں نے اس سے شرک اور دوسرے معاصی سے نفس کی پاکی مراد لی ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الشمس آیت (9) میں فرمایا ہے : ﴿قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّاهَا ﴾ جس نے اپنے نفس کو گناہوں سے پاک کیا وہ کامیاب ہوگیا۔ حافظ ابن کثیر کہتے ہیں ہوسکتا ہے کہ دونوں ہی معنی مراد ہو، یعنی وہ لوگ زکاۃ ادا کرتے ہیں اور اپنے نفس کو شرک اور گناہوں سے پاک رکھتے ہیں۔