سورة الحج - آیت 65

أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي الْأَرْضِ وَالْفُلْكَ تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِأَمْرِهِ وَيُمْسِكُ السَّمَاءَ أَن تَقَعَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

کیا آپ نے دیکھا نہیں ہے کہ اللہ نے تم سب کے لئے زمین کی ہر چیز کو مسخر کردیا ہے اور کشتیوں کو مسخر کردیا جو سمندر میں اس کے حکم سے چلتی رہتی ہیں اور وہ ذات برحق آسمان کو زمین پر بغیر اس کی اجازت کے گرنے سے روکے رکھتا ہے، یقینا اللہ لوگوں پر بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور اس کی قدرت کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس نے زمین میں پائے جانے والے تمام جانوروں اور چوپایوں کو انسانوں کے فائدے کے لیے تیار کیا ہے، اور سمندروں کو بھی ان کے لیے مسخر کردیا ہے، جن میں بڑے اور چھوٹے جہاز ان کے اسباب معیشت لے کر ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے رہتے ہیں۔ اور اس کی قدرت کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ آسمان اس کی مشیت سے اپنی جگہ پر رکا ہوا ہے، زمین پر نہیں گرتا، اللہ کی یہ ساری نعمتیں انسان سے اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ وہ ہر وقت اس کا شکر ادا کرتا رہے،