سورة الحج - آیت 24
وَهُدُوا إِلَى الطَّيِّبِ مِنَ الْقَوْلِ وَهُدُوا إِلَىٰ صِرَاطِ الْحَمِيدِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور دنیا میں ان کی رہنمائی کلمہ طیبہ کی طرف کی گئی تھی اور ہر تعریف کے سزا وار اللہ کی راہ کی طرف رہنمائی کی گئی تھی۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور آپس میں ایک دوسرے سے اچھی باتیں کریں گے، ایک دوسرے کو سلام کریں گے اور جنت جیسی نعمت کے حصول پر اللہ کا شکر ادا کرتے رہیں گے۔