سورة الحج - آیت 20
يُصْهَرُ بِهِ مَا فِي بُطُونِهِمْ وَالْجُلُودُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جس کی گرمی سے ان کے پیٹ کی ہر چیز اور ان کے چمڑے گل کر الگ ہوجائیں گے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
پھر کافر جماعتوں کو جہنم میں داخل کردے گا، جہاں انہیں آگ کے کپڑے پہنائے جائیں گے اور ان کے سروں پر نہایت گرم پانی انڈیلا جائے گا، جس کی گرمی سے ان کے پیٹ کی انتڑیاں اور گوشت اور چربیاں پگھل کرباہر نکل جائیں گی، اور ان کے جسم کے چمڑے بھی کٹ کٹ کر الگ ہوجائیں گے ۔