سورة الحج - آیت 16
وَكَذَٰلِكَ أَنزَلْنَاهُ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ وَأَنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَن يُرِيدُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے قرآن کو اسی طرح واضھ آیتوں کی شکل میں نازل (٩) کیا ہے اور اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(9) قرآن کریم کی تعریف بیان کی جارہی ہے کہ یہ فصاحت و بلاغت اور عربی زبان کی تمام اعلی ترین خوبیوں کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے، اس کی آیتیں اپنے معانی و مقاصد پر انتہائی درجہ صراحت و وضاحت کے ساتھ دلالت کرتی ہیں، اور اللہ تعالیٰ جس کے لیے ہدایت چاہتا ہے اسے ان آیات قرآنیہ میں غور و فکر کی توفیق دیتا ہے، تاکہ حق کو پہچانیں اور اسے قبول کریں۔