سورة الحج - آیت 12
يَدْعُو مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَضُرُّهُ وَمَا لَا يَنفَعُهُ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الضَّلَالُ الْبَعِيدُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
وہ اللہ کے سوا اسے پکارتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچتا ہے اور نہ نفع، یہی انتہائی درجہ کی گمراہی ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت (12) میں انہی منافقین کے بارے میں مزید کہا جارہا ہے کہ وہ مرتد ہوجانے کے بعد اللہ کے سوا ان معبودوں کو پکارنے لگتے ہیں جنہیں اگر نہ پکاریں تو دنیا میں انہیں وہ معبود کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے ہیں، اور اگر انہیں پکاریں اور ان کی عبادت کریں تو وہ آخرت میں کوئی فائدہ نہ پہنچا سکیں گے۔