سورة الحج - آیت 9

ثَانِيَ عِطْفِهِ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ اللَّهِ ۖ لَهُ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ ۖ وَنُذِيقُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَذَابَ الْحَرِيقِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

درآنحالیکہ تکبر سے اپنی گردن موڑے ہوتے ہیں تاکہ لوگوں کو اللہ کی راہ سے گمراہ کریں ایسے آدمی کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم اسے آگ کا عذاب دیں گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور ایسے متکبر ہوتے ہیں کہ گردن اکڑا کر اور لوگوں کی طرف سے منہ پھیر کر چلتے ہیں، اور ان کا مقصد اللہ کے بندوں کو گمراہ کرنا ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ایسے تمام لوگوں کا انجام یہ بتایا کہ وہ انہیں دنیا میں رسوا کرتا ہے اور آخرت میں جہنم ان کا انتظار کر رہی ہے