سورة الأنبياء - آیت 102
لَا يَسْمَعُونَ حَسِيسَهَا ۖ وَهُمْ فِي مَا اشْتَهَتْ أَنفُسُهُمْ خَالِدُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
وہ لوگ اس کی آہٹ بھی نہیں سن پائیں گے اور جن نعمتوں کی خواہش کریں گے ان میں ہمیشگی کی زندگی گزاریں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
انہیں جہنم سے دور رکھا جائے گا اور اس کی آواز بھی نہیں سنیں گے، وہ تو جنت کے باغوں میں ہوں گے اور اپنی من چاہی چیزیں کھا پی رہے ہوں گے اس میں ہمیشہ کے لئیے رہیں گے