سورة الأنبياء - آیت 98
إِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ أَنتُمْ لَهَا وَارِدُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بیشک تم لوگ (٣٥) اور تمہارے وہ معبود جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے تھے جہنم کے ایندھن بنو گے، اس میں داخل ہوگے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(٣٥) مشرکین مکہ کو بالخصوص اور تمام مشرکین عالم کو بالعموم خطاب کر کے کہا جارہا ہے کہ تم اور تمہارے وہ معبود جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو سبھی اس جہنم کا ایندھن بنو گے جس میں تم ضرور داخل ہوگے،