سورة البقرة - آیت 18

صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ لوگ بہرے ہیں گونگے ہیں، اندھے، کبھی بھی (حق کی طرف) نہیں لوٹیں گے (37)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

37: اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے میں کہا کہ وہ خیر کی باتیں سننے سے بہرے ہیں، انہیں اپنی زبان سے ادا کرنے سے عاجز ہیں، اور نعمت بصیرت سے محروم ہیں، اس لیے اب وہ لوگ حق کی طرف کبھی بھی لوٹ کر نہ آئیں گے۔