سورة الأنبياء - آیت 96
حَتَّىٰ إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُم مِّن كُلِّ حَدَبٍ يَنسِلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
یہاں تک کہ یاجوج و ماجوج (٣٤) کے لئے دروازہ کھول دیا جائے گا اور وہ ہر اونچی جگہ سے تیزی میں اترنے لگیں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(٣٤) جس قیامت کے بارے میں اوپر کہا گیا ہے کہ اس دن تمام جن و انس اللہ کے پاس ضرور لوٹ کر جائیں گے اس کے قریب ہونے کی ایک بڑی علامت یہ ہے کہ وہ رکاوٹ جو ذوالقرنین نے یاجوج و ماجوج کو روکنے کے لیے کھڑی کی تھی، ہٹا دی جائے گی اور وہ زمین میں تیزی کے ساتھ پھیل جائیں گے، اور جدھر سے گزریں گے ہر چیز کو تباہ و برباد کردیں گے،