سورة الأنبياء - آیت 93
وَتَقَطَّعُوا أَمْرَهُم بَيْنَهُمْ ۖ كُلٌّ إِلَيْنَا رَاجِعُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور لوگ آپس میں (دینی اعتبار سے) ٹولیوں میں بٹ گئے اور سب کو ہمارے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
لیکن تمام انبیائے کرام کے دنیا سے گزر جانے کے بعد ان کی امتیں مرور زمانہ کے ساتھ اصل توحید سے برگشتہ ہوتی چلی گئیں، اور مختلف جماعتوں اور فرقوں میں بٹتی گئی کسی نے اپنا نام یہودی رکھ لیا، کسی نے نصرانی اور کسی نے بت پرست اور اصل دین دین اسلام کا نام ان کے ذہنوں سے محو ہوگیا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان سب گروہوں کو ہمارے پاس ہی لوٹ کر آنا ہے،