سورة الأنبياء - آیت 42

قُلْ مَن يَكْلَؤُكُم بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مِنَ الرَّحْمَٰنِ ۗ بَلْ هُمْ عَن ذِكْرِ رَبِّهِم مُّعْرِضُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اے میرے رسول ! آپ کافروں سے پوچھئے کہ رات اور دن میں رحمٰن کے عذاب سے تمہاری حفاظت (اس کے سوا) کون کرتا ہے، بلکہ وہ لوگ اپنے رب کی یاد سے منہ موڑے ہوئے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (٤٢) میں نبی کریم سے کہا گیا ہے کہ آپ ذرا ان مذاق اڑانے والوں سے پوچھیے تو سہی کہ جس عذاب کے تم مستحق ہو، اگر اللہ تم پر وہ عذاب اتارنا چاہے تو تمہیں کون بچا سکے گا؟ اس کے بعد فورا ہی ان کے حال پر ماتم کرتے ہوئے اللہ نے فرمایا کہ وہ قبول حق سے اتنا دور جاچکے ہیں کہ ان نصیحتوں کا ان پر کوئی مفید اثر پڑنے والا نہیں ہے۔