سورة الأنبياء - آیت 23
لَا يُسْأَلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَهُمْ يُسْأَلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اس کے کاموں کے بارے میں اس سے پوچھا نہیں جاسکتا ہے اور لوگوں سے ان کے کاموں کے بارے میں پوچھا جائے گا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور آیت (٢٣) میں ربوبیت و الوہیت کو اپنے لیے مطلق طور پر ثابت کیا ہے کہ اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے، کوئی نہیں جو اس کے کسی فعل پر اعتراض کرے، اور اس کے سوا جتنے جن و انس ہیں سب سے ان کے اعمال کا حساب لیا جائے گا، اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ سب اس کے بندے اور غلام ہیں اور وہی سب کا اللہ ہے سب کا آقا اور سب کا معبود ہے۔