سورة الأنبياء - آیت 21
أَمِ اتَّخَذُوا آلِهَةً مِّنَ الْأَرْضِ هُمْ يُنشِرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
کیا انہوں نے مٹی کے ایسے معبود (١١) بنا لئے ہیں جو (مردوں کو) زندہ کرتے ہیں؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(١١) ذیل میں آنے والی آیتوں میں مشرکین مکہ کے شرک کی تردید کی گئی ہے، اور عبادت میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کو ثابت کیا گیا ہے۔ آیت (٢١) میں کہا گیا ہے کہ مشرکین کے تراشے ہوئے اصنام کیا مردوں کو زندہ کرسکتے ہیں؟ جواب معلوم ہے کہ وہ ایسا نہیں کرسکتے ہیں، اور مشرکین کو بھی اس کا اعتراف ہے، اس لیے وہ کسی حال میں بھی عبادت کے مستحق نہیں بن سکتے ہیں۔