سورة الأنبياء - آیت 10
لَقَدْ أَنزَلْنَا إِلَيْكُمْ كِتَابًا فِيهِ ذِكْرُكُمْ ۖ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
لوگو ! ہم نے تمہارے لئے ایک کتاب (٨) نازل کی ہے جس میں تمہارے لئے نصیحت کی باتیں ہیں، کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے ہو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(٨) قرآن کریم کی عظمت بیان کر کے کفار قریش پر احسان جتایا گیا ہے کہ یہ کتاب تمہاری زبان میں تم ہی میں سے ایک فرد پر نازل ہوئی ہے، یہ بات یقینا تماہرے لیے عزت و شرف کا باعث ہے، اور اس قرآن میں تمہارے لیے نصیحت کی باتیں ہیں جن پر اگر تم عمل کرو گے تو تمہاری دنیا اور آخرت دونوں سنور جائے گی۔