سورة طه - آیت 117
فَقُلْنَا يَا آدَمُ إِنَّ هَٰذَا عَدُوٌّ لَّكَ وَلِزَوْجِكَ فَلَا يُخْرِجَنَّكُمَا مِنَ الْجَنَّةِ فَتَشْقَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تو ہم نے کہا، اے آدم ! بیشک یہ (ابلیس) تمہارا اور تمہاری بیوی کا دشمن ہے، ایسا نہ ہو کہ یہ تم دونوں کو جنت سے نکال دے، پھر تم تکلیف اٹھاتے پھرو۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
تو ہم نے آدم سے کہا کہ یہ تمہارا اور تمہاری بیوی کا دشمن ہے، ایسا نہ ہو کہ تم دونوں اس کی بات مان لو اور تمہیں جنت سے نکل جانا پڑے، اور دنیا میں جاکر اپنے اور اپنی بیوی کے کھانے کے لیے کھیتی اور محنت مزدوری کرنی پڑے، جو تمہاری پریشانی کا باعث ہو۔ یہ واقعہ پوری تفصیل کے ساتھ سورۃ البقرہ میں گزر چکا ہے۔