سورة طه - آیت 112
وَمَن يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا يَخَافُ ظُلْمًا وَلَا هَضْمًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جو نیک اعمال (٤٦) کرے گا درآنحالیکہ وہ مومن ہوگا، اسے کسی ظلم و زیادتی اور کسی نقصان کا خطرہ نہیں ہوگا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
٤٦۔ دنیا میں جس کی موت شرک پر ہوگی وہ آخرت میں بہت بڑا خسارہ اٹھانے والا ہوگا اور جو حالت ایمان میں عمل صالح کر کے دنیا سے رخصت ہوگا نہ اس کے گناہوں میں زیادتی کی جائے گی اور نہ ہی اس کی نیکیاں کم کی جائیں گی۔