سورة طه - آیت 108
يَوْمَئِذٍ يَتَّبِعُونَ الدَّاعِيَ لَا عِوَجَ لَهُ ۖ وَخَشَعَتِ الْأَصْوَاتُ لِلرَّحْمَٰنِ فَلَا تَسْمَعُ إِلَّا هَمْسًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اس دن وہ لوگ پکارنے والے (٤٢) کے پیچھے ہولیں گے، ذرا بھی انحراف نہیں کریں گے اور رحمٰن کے رعب سے تمام آوازیں بند ہوجائیں گی، پس آپ ہلکی آہٹ کے سوا کچھ بھی نہیں سنیں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
٤٢۔ اس دن تمام لوگ دائمی محشر کے پیچھے پڑیں گے کوئی بھی اس کی راہ سے ادھر ادھر نہیں ہوگا، اور اللہ تعالیٰ کے رعب و دبدبہ سے پورے میدان محشر پر سکوت طاری ہوگا، کوئی دھیمی آواز بھی نہیں سنائے گی۔