سورة طه - آیت 105

وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ يَنسِفُهَا رَبِّي نَسْفًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور لوگ آپ سے پہاڑوں کے بارے میں سوال (٤١) کرتے ہیں، تو آپ کہہ دییے کہ میرا رب انہیں ریزہ ریزہ کر کے اڑا دے گا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

٤١۔ مشرکین مکہ نے رسول اللہ سے پوچھا کہ قیامت کے دن ان پہاڑوں کا کیا حال ہوگا؟ تو اللہ نے آپ سے فرمایا آپ انہیں جواب دے دیجیے کہ میرا رب انہیں جڑ سے اکھاڑ کر ریت بنا دے گا، پھر روئی کے گالے کی طرح انہیں فضا میں اڑا دے گا