سورة طه - آیت 100

مَّنْ أَعْرَضَ عَنْهُ فَإِنَّهُ يَحْمِلُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وِزْرًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

جو اس سے روگردانی کرے گا، وہ قیامت کے دن گناہوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے گا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

جو اس سے اعراض کرے گا اس پر ایمان نہیں لائے گا اور اس پر عمل نہیں کرے گا وہ اپنے کفر کی وجہ سے میدان محشر میں بہت سارے گناہوں کے ساتھ آئے گا جو اس کے ناتواں کندھے پر بہت بھاری بوجھ ہوں گے،