سورة طه - آیت 95
قَالَ فَمَا خَطْبُكَ يَا سَامِرِيُّ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
موسی نے کہا (٣٤) اے سامری ! تمہارا کیا معاملہ ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(٣٤) سامری درحقیقت منافق تھا اور بظاہر اسلام قبول کرنے سے پہلے گائے کی پوجا کرتا تھا، اس لیے جو نہی اسے موقع ملا اپنے کفر کی طرف لوٹ گیا، اور لوگوں کو بچھڑے کی عبادت کی دعوت دینے لگا، موسیٰ (علیہ السلام) نے اس سے پوچھا کہ تم نے ایسا کیوں کیا اور لوگوں کو بچھڑے کی عبادت کی طرف کیوں بلایا؟