سورة طه - آیت 81

كُلُوا مِن طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَلَا تَطْغَوْا فِيهِ فَيَحِلَّ عَلَيْكُمْ غَضَبِي ۖ وَمَن يَحْلِلْ عَلَيْهِ غَضَبِي فَقَدْ هَوَىٰ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

(اور کہا کہ) ہم نے تمہیں جو عمدہ چیزیں روزی کے طور پر عطا کی ہیں، انہیں کھاؤ اور اس بارے میں حد سے تجاوز نہ کرو، ورنہ تم پر میرا غضب نازل ہوگا اور جس پر میرا غضب نازل ہوجاتا ہے وہ ہلاک ہوجاتا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور نصیحت کی کہ ہماری دی ہوئی حلال روزی کھاؤ اور حد سے تجاوز نہ کرو، ورنہ ہمارے غیظ و غضب کے مستحق ہوجاؤ گے، اور جس پر ہمارا غضب نازل ہوجاتا ہے وہ ہلاک ہوجاتا ہے