سورة طه - آیت 60

فَتَوَلَّىٰ فِرْعَوْنُ فَجَمَعَ كَيْدَهُ ثُمَّ أَتَىٰ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

پھر فرعون اٹھ کر چلا گیا اور اپنے تمام داؤ پیچ جمع کر کے دوبارہ آیا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اس گفتگو کے بعد فرعون نے اپنی مجلس پر برخواست کردی، اور موسیٰ (علیہ السلام) کو مغلوب کرنے کے لیے اپنی سازش کے تانے بانے درست کرنے شروع کردیئے اور ملک کے تمام بڑے جادوگروں کو جمع کر کے مقابلہ جیتنے کے لیے سارے کیل کانٹے ٹھیک کرلیے۔