سورة طه - آیت 41

وَاصْطَنَعْتُكَ لِنَفْسِي

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور میں نے آپ کو اپنے لئے خاص کرلیا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (41) میں اللہ نے موسیٰ سے فرمایا کہ میں نے آپ کو اپنی رسالت کے لیے چن لیا ہے اور مختلف مراحل سے گزار کر اس کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے قابل بنایا ہے، تاکہ میرا پیغام فرعون اور بنی اسرائیل تک پہنچائے، فرعون کو میری عبادت کی دعوت دیجیے اور بنی اسرائیل کو بھی مجھ پر ایمان لانے اور عمل صالح کی دعوت دیجیے تاکہ انہیں دنیا و آخرت کی بھلائی حاصل ہو۔