سورة مريم - آیت 83

أَلَمْ تَرَ أَنَّا أَرْسَلْنَا الشَّيَاطِينَ عَلَى الْكَافِرِينَ تَؤُزُّهُمْ أَزًّا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

کیا آپ نہیں دیکھتے کہ ہم نے شیطانوں (٥٠) کو کافروں کے پیچھے لگا رکھا ہے وہ انہیں (کفر و معاصی پر) خوب ابھارتے رہتے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(50) نبی کریم کو خطاب کر کے کہا جارہا ہے کہ کیا آپ دیکھ نہیں رہے ہیں یہ بات تو بہت ہی واضح ہے کہ ہم نے جنوں اور انسانوں کے شیاطین کو کافروں پر مسلط کردیا ہے جو انہیں شہوتوں کی غلامی اور جرائم و معاصی کے ارتکاب پر شدت کے ساتھ ابھارتے ہیں، اسی لیے تو وہ لوگ شر و فساد کی طرف بہت تیزی کے ساتھ بڑھتے ہیں،