سورة مريم - آیت 78
أَطَّلَعَ الْغَيْبَ أَمِ اتَّخَذَ عِندَ الرَّحْمَٰنِ عَهْدًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
کیا وہ غیب کی خبر رکھتا ہے یا اس نے رحمٰن سے کوئی عہد لے رکھا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اس وقت یہ آیت نازل ہوئی کہ کیا اسے غیب کی خبر ہے کہ قیامت کے دن اس کے پاس مال اور اولاد ہوگی، یا اس نے اللہ سے کوئی عہد و پیمان لے رکھا ہے؟