سورة مريم - آیت 57
وَرَفَعْنَاهُ مَكَانًا عَلِيًّا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے انہیں بہت اونچے مقام پر پہنچا دیا تھا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور ہم نے انہیں بہت ہی اونچےمقام پر فائز کیا تھا، شرف نبوت سے نوازا تھا اور اپنے مقرب ترین بندوں میں سے بنایا تھا، ایک دوسرا مفہوم یہ بیان کیا گیا ہے کہ ہم نے انہیں زندہ اٹھا کر ایک بلند مقام یعنی چوتھے آسمان پر پہنچا دیا، جیسا کہ صحیح مسلم کی روایت سے ثابت ہے کہ وہ چوتھے آسمان پر ہیں، ادریس (علیہ السلام) شیث کے بیٹا اور اور آدم (علیہ السلام) کے پوتا تھے، کہا جاتا ہے کہ آدم کے بعد وہ پہلے رسول تھے۔