سورة مريم - آیت 52
وَنَادَيْنَاهُ مِن جَانِبِ الطُّورِ الْأَيْمَنِ وَقَرَّبْنَاهُ نَجِيًّا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے طور کے دائیں جانب سے انہیں پکارا (٣٢) اور انہیں قریب کر کے سرگوشی کی۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(32) موسیٰ (علیہ السلام) مدین سے واپسی میں طور پہاڑ کے پاس سے گزرے، وہاں انہیں آگ کی ضرورت پڑی، دیکھا کہ پہاڑ کی طرف ایک درخت تھا جس کے درمیان سے آواز آئی کہ اے موسیٰ ! میں اللہ ہوں، اللہ نے انہیں قریب کیا اور ان سے سرگوشی کی اور بغیر واسطہ وحی کے اللہ ان کی بات سن رہا تھا، اور وہ اللہ کی بات سن رہے تھے، اللہ، اللہ قربان جایئے۔ موسیٰ (علیہ السلام) کی اس خوش بختی اور ان کی اس عظمت پر۔