سورة مريم - آیت 40
إِنَّا نَحْنُ نَرِثُ الْأَرْضَ وَمَنْ عَلَيْهَا وَإِلَيْنَا يُرْجَعُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بیشک زمین اور اس پر رہنے والوں کے ہم وارث (٢٢) ہوں گے اور وہ تمام ہماری ہی طرف لوٹائے جائیں گے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(22) اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ ایک دن ایسا آئے گا کہ زمین پر موجود تمام مخلوقات فنا کے گھاٹ اتار دی جائیں گے، کوئی باقی نہیں رہے گا، صرف اللہ تعالیٰ کی ذات رہ جائے گی، وہی زمین اور اپنی تمام مخلوقات کا تنہا وارث ہوگا، اور پھر سب کے سب دوبارہ زندہ ہو کر اسی کے پاس آئیں گے اور اس کے حضور کھڑے ہو کر اپنے اعمال کا حساب چکائیں گے اور اچھا یا برا بدلہ پائیں گے۔