سورة مريم - آیت 18

قَالَتْ إِنِّي أَعُوذُ بِالرَّحْمَٰنِ مِنكَ إِن كُنتَ تَقِيًّا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

مریم نے کہا کہ اگر تم اللہ سے ڈرنے والے ہو تو میں تم سے رحمٰن کے ذریعہ پناہ مانگتی ہوں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

جب مریم علیہا السلام نے دیکھا کہ ایک اچھا خاصا آدمی ان کے پردے کا لحاظ کیے بغیر ان کے سامنے آگیا ہے، تو ان کے ذہن میں شبہ ہوا کہ کہیں یہ آدمی کسی بری نیت سے تو نہیں آیا ہے۔ اسی لیے اپنی انتہائی عفت و پاکدامنی کے زیر اثر کہنے لگیں کہ اے آدمی ! اگر تجھے اللہ کا خوف ہے تو میں بے حد رحم کرنے والے اللہ کے ذریعہ تجھ سے پناہ مانگتی ہوں، تو میرے قریب نہ آ۔