سورة مريم - آیت 12

يَا يَحْيَىٰ خُذِ الْكِتَابَ بِقُوَّةٍ ۖ وَآتَيْنَاهُ الْحُكْمَ صَبِيًّا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اے یحی ! آپ تورات (٧) کو مضبوطی کے ساتھ تھام لیجیے اور ہم نے بچپن ہی سے ان کو فیصلہ کرنے کی صلاحیت دی تھی۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(7) زکریا (علیہ السلام) کے گھر وہ لڑکا پیدا ہوگیا اس کا نام خود اللہ تعالیٰ نے یحییٰ رکھا، اور جب اس نے ہوش سنبھالا تو اللہ نے اس سے کہا، اے یحییٰ ! تورات کا علم اچھی طرح حاصل کرو، اس لیے کہ بنی اسرائیل کے لوگ تورات ہی پڑھتے تھے، اور موسیٰ (علیہ السلام) کے بعد تمام انبیائے بنی اسرائیل اور علما و احبار لوگوں کے درمیان اسی کی تعلیمات کے مطابق فیصلہ کرتے تھے۔ اس لیے ضروری تھا کہ وہ تورات کو اچھی طرح پڑھتے اور اس میں موجود احکام و شرائع کا فہم حاصل کرتے۔ اللہ تعالیٰ نے یحییٰ (علیہ السلام) کو بچپن ہی میں علم و حکمت، فہم تورات اور اعمال صالحہ کی توفیق دے دی تھی،