سورة الكهف - آیت 94

قَالُوا يَا ذَا الْقَرْنَيْنِ إِنَّ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ فَهَلْ نَجْعَلُ لَكَ خَرْجًا عَلَىٰ أَن تَجْعَلَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ سَدًّا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

انہوں نے کہا (٥٨) اے ذوالقرنین ! بیشک یاجوج و ماجوج اس سرزمین پر فساد پھیلاتے ہیں تو کیا ہم تمہارے لئے کوئی معاوضہ مقرر کردیں تاکہ تم ہمارے اور ان کے درمیان ایک دیوار بنا دو۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(58) ان لوگوں نے ذوالقرنین سے کہا کہ دونوں پہاڑوں کے پیچھے یاجوج و ماجوج کی قوم رہتی ہے انہیں جب بھی موقع ملتا ہے دونوں پہاڑوں کے درمیان راستہ سے ہماری طرف آجاتے ہیں اور قتل و غارتگری کرتے ہیں اور لوٹ کھسوٹ کے بعد واپس چلے جاتے ہیں۔ تو کیا آپ ہم سے معاوضہ لے کر ہمارے اور ان کے درمیان کوئی رکاوٹ کھڑی کردیں گے؟