سورة الكهف - آیت 88

وَأَمَّا مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُ جَزَاءً الْحُسْنَىٰ ۖ وَسَنَقُولُ لَهُ مِنْ أَمْرِنَا يُسْرًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جو ایمان لائے گا اور عمل صالح کرے گا تو اسے بطور جزا جنت ملے گی اور اپنے احکام سے متعلق اسے ہم آسان بات کہیں گے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور جو میری دعوت کو قبول کرے گا اور اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر ایمان لے آئے گا اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائے گا اور نیک عمل کرے گا اسے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ بطور جزائے خیر جنت دے گا اور اسے آج ہم نہ کوئی سخت بات کہیں گے اور نہ ہی کسی ایسے کام کا حکم دیں گے جو اس پر شاق گزرے۔